پنجاب حکومت کا مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

آڈیٹر جنرل اور نجی آڈٹ فرم کے ذریعے مفٹ آٹا اسکیم کا شفاف آڈٹ کرائیں گے، محسن نقوی
شائع 06 مئ 2023 05:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے مفٹ آٹا اسکیم کا شفاف آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے بعض رہنماؤں نے بے بنیاد الزامات لگائے، لہٰذا ان الزامات کی تحقیقات کے لئے آڈیٹر جنرل اور نجی آڈٹ فرم کے ذریعے مفٹ آٹا اسکیم کا شفاف آڈٹ کرائیں گے۔

حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کو بھی اس حوالےسے درخواست کردی گئی تاکہ کرپشن کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفٹ آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

سابق وزیراعظم کے مفٹ آٹا اسکیم میں کرپشن کے الزام کو وفاقی حکومت اور نگران پنجاب حکومت نے مسترد کردیا تھا۔

Shahid Khaqan Abbasi

lahore

Punjab Government

mohsin naqvi

free flour