لانگ مارچ واقعے میں 7 افراد زخمی، ایک شخص جاں بحق ہوا: پنجاب پولیس
ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں ہوگیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شہری کا نام معظم ولد نواز بتایا جا رہا ہے، ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی، آر پی او اور ڈی پی او گجرات کو تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔