Aaj News

بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی، شیخ رشید

سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2022 12:42pm
<p>سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، شیخ رشید
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل</p>

سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، شیخ رشید فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سےتجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنےآگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سےتجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی، شریف خاندان بغیر کلیئرنس شوگرملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حالات کےتقاضے دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہے، ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیرہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد چھوڑ کر صاف ،شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Sheikh Rashid

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

Sumaid Nadeem Sep 25, 2022 01:34pm
It's a need of hour to have a collective strategy on the major national issues .And most important issue to be in future is the appointment of new COAS.Any conflict about this sensitive issue will risk the honour and security of not only Pakistan but the whole South Asia.
thumb_up Recommend
مقبول ترین