سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا

اسد رؤف کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا
شائع 15 ستمبر 2022 08:19pm
مرحوم امپائرنگ سے کنارہ کشی کے بعد کپڑوں اور جوتوں کا کاروبار کرتے تھے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انڈیا ٹی وی
مرحوم امپائرنگ سے کنارہ کشی کے بعد کپڑوں اور جوتوں کا کاروبار کرتے تھے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انڈیا ٹی وی

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سابق امپائر اسد روف کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل سابق امپائر اسد رؤف کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مرحوم اسد رؤف نے بطور امپائر 49 ٹیسٹ، 98 ون ڈے اور 23 ٹی ٹونٹی میچز سپر وائز کئے تھے۔

ساتھی امپائرز اور کھلاڑی بھی اسد رؤف کی وفات پر رنجیدہ دکھائی دئیے۔

امپائرنگ میں کریئر بنانے سے قبل اسد رؤف نے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کی حیثیت سے 71 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، جن میں انہوں نے 3 سنچریوں اور 22 نصف سنچریوں کی مدد سے 3423 رنز بنائے تھے۔

پاکستان

ICC

lahore

umpire

Asad Rauf