کراچی: گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم مخالف جماعت کے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے فرقہ ورانہ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار کرلیا، ملزم مخالف تنظیم کے لوگوں کو قتل کرنے میں ملوث ہے۔
گلستان جوہر بلاک 7 میں کاؤنٹر ٹیرر رژم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم مذہبی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم مخالف جماعت کے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیوں سے خوفزدہ ہوکر روس فرار ہوگیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس سے اسلحہ سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی کارروائی کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
پاکستان
karachi
CTD
Crime
banned outfits
مزید پڑھیں
مقبول ترین
محکمہ موسمیات نے پاکستان کے کن علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی
دو بنگلوں کی مالک اورسوئٹزرلینڈ کی شہریت رکھنے والی بھکارن گرفتار
مجھے کہا جا رہا ہے کہ ایک جج کوسزا دوں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
عامر لیاقت کا انتقال سے دو دن قبل فون آیا اور کہا میں جا رہا ہوں
آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ اعلان ہوگیا
تازہ ترین
Comments are closed on this story.