Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاک فوج سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والے قانون کی گرفت میں

سائبرکرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے مزید اکاؤنٹس کا سراغ لگایا
اپ ڈیٹ 20 اگست 2022 06:43pm
سائبرکرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے مزید اکاؤنٹس کا سراغ لگایا، تصویر فائل
سائبرکرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے مزید اکاؤنٹس کا سراغ لگایا، تصویر فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے پاک فوج سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والے مزید اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا۔

پاک فوج اوراس کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے متعلق جھوٹی اطلاعات پھیلانے والے چند مزید اکاونٹ پکڑے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فوج اورعوام میں نفرت انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے اکاؤنٹس کو سامنے لانے کے تحت سائبرکرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے میں انجینئرنوید نامی شخص کا اکاونٹ ٹریس کیا گیا ہے، جس نے حال ہی میں آرمی چیف سے متعلق ایک جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

اس اکاؤنٹ سےدعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف نے 14 اگست 2022 کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس جھوٹی خبرسے متعلق چلائی جانے والی ویڈیو درحقیقت آرمی چیف کے گزشتہ سال مئی میں یوکرائن کے دورے کی تھی، جبکہ مذکورہ ٹوئٹراکاؤنٹ سمندرپارپاکستانی کا ہے جس کا نام محمد نوید افضل، شعبہ انجینئرنگ اور رہائش جھنگ کی ہے۔

نوید تحریک انصاف کا سپورٹر ہے، جسے پارٹی کے بیشتر ٹوئٹراکاؤنٹس فالو کرتے ہیں۔ آرمی چیف سے متعلق اس جھوٹی خبر کو 64ہزار افراد نے لائیک جبکہ 9ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ بھی کیا۔

Army Chief

FIA

پاکستان

fake News

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div