Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں فنکاروں کا شاندار مظاہرہ

تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کیا
شائع 14 اگست 2022 01:43pm
وزیراعظم شہباز شریف نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کر رہے ہیں، تصویر اے پی پی
وزیراعظم شہباز شریف نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کر رہے ہیں، تصویر اے پی پی

پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں ملک کے تمام نامور موسیقکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، جبکہ چاروں صوبوں کے کلچر کی بھی خوب ترجمانی کی گئی۔

مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوئی جس سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جبکہ نور محمد نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پیش کرکے سماں باندھ دیا۔

تقریب میں اسپکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشریف، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ سمیت عسکری قیادت بھی شریک تھی۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

independence day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div