این اے 33 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست کیلئے 5 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
قرارداد میں کہا کہ عمران خان نے قانونی تقاضے پورا ہونے کی بجائے راہ فرار اختیار کرکے آئین پر حملہ کیا ہے اور یہ عمل 22 کروڑ عوام کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
غیر سرکاری تنظیم کے پروگرام منیجر کے مطابق گذشتہ برس سے اب تک 9 خواجہ سراء قتل اور تشدد کے واقعات میں 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ زیادہ تر خواجہ سراوں کے قتل رقم کے تنازعے پر ہوئے ہیں۔
ڈسٹکرٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ نے وزیراعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں 27 مارچ تک جرمانے کی ادائیگی کا چلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
12سالہ سیما نے آج نیوز کو بتایا کہ میرے والد اور بھائی تھانے میں بندتھے جنھیں چھڑانے کی نیت سے ڈر کے مارے ایک کاغذ پر تین جگہ اس نے انگوٹھے لگا دئیے، بعدِ ازاں معلوم ہوا کہ مخالف فریق نے دھوکے سے نکاح کروا لیا ہے۔
پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک اور ڈی آئ خان سمیت 13 اضلاع کے 568 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالےجا رہے ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 93 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔