’جنگ ہماری خواہش نہیں تھی‘: ایران کا امریکا اور اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ

ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ یہ فوجی جارحیت اس پر مسلط کی گئی: اسماعیل بقائی
شائع 03 مارچ 2026 05:53pm

ایران نے امریکا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کر دیں۔

تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ موجودہ جنگ ایران کی خواہش نہیں تھی اور نہ ہی یہ اس کا انتخاب تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ یہ فوجی جارحیت اس پر مسلط کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی اور بنیادی ترجیح سفارت کاری تھی، نہ کہ فوجی تصادم۔

ان کے مطابق ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔

اسماعیل بقائی نے زور دے کر کہا کہ اگر خطے میں امن قائم کرنا ہے تو امریکا اور اسرائیل کو اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا اور اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔