ملک بھر میں سونے کی بلند پرواز جاری، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہوکر 5411 ڈالر کا ہو گیا
شائع 02 مارچ 2026 01:58pm

ایران پر حملہ اور جنگ پھیلنے کا اثرات ، گولڈ مارکیٹس میں سونے کی بلند پرواز دیکھی جارہی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 402 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ عالمی سطح پر سونا 133 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 411 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بین الاقوامی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رغبت اور عالمی طلب میں اضافے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب جیولرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث خریداری کا رجحان متاثر ہوسکتا ہے، تاہم بعض سرمایہ کار اسے مستقبل کی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔