محسن نقوی کی کولمبو میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟

کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ملاقات میں موجود تھے، ذرائع
شائع 15 فروری 2026 11:10am

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کے عزم اور جذبے کو سراہا اور کیا۔

ذرائع کے مطابق کولمبو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ملاقات میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ محسن نقوی گزشتہ شب پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ تھے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے پر سری لنکا کے نائب وزیر جنیتھیا راون کوڈ یتھوواکو اور پاکستانی ہائی کمشنر فہیم العزیز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا استقبال کیا۔

محسن نقوی اور سری لنکن نائب وزیر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھا جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر ملاقات تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پرمحسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا ہمارا میزبان ہے اور پاکستان ورلڈ کپ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔