آئی جی پنجاب عثمان انور کی تبدیلی کا امکان، 3 نام سامنے آگئے
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ انہیں ڈی جی ایف آئی اے لگائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق آئی جی پنجاب کے لیے مختلف نام زیر غور ہیں، جن میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال اور صاحب زادہ شہزاد سلطان شامل ہیں انہیں اگلی پوسٹنگ وفاق میں ملنے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات مانگ لیں، ڈاکٹر عثمان انور پنجاب میں بطور آئی جی پنجاب گزشتہ 3 سال سے خدمات سرانجام دے رہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب سے وفاق میں بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) تعینات کیے جانے کا امکان ہے جب کہ عثمان انور کے پاس ایف آئی اے میں کام کرنے کا وسیع تجربہ موجود ہے۔














