امریکا ایران کشیدگی: مختلف ممالک نے فضائی آپریشن روک دیا

فرانس نے غیر یقینی صورتحال کے باعث مشرق وسطیٰ کے لیے تمام فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں
شائع 26 جنوری 2026 08:53am

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی فضائی آپریشن پر نمایاں طور پر مرتب ہونے لگے ہیں، جس کے باعث متعدد ممالک نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مشرق وسطیٰ اور دیگر حساس مقامات کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باعث مشرق وسطیٰ کے لیے تمام فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد نیدرلینڈز نے بھی متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا ہے، جبکہ کینیڈا نے پہلے ہی تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

امریکی حکام نے بھی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسرائیل جانے والی پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی ہیں۔

اسی تناظر میں جرمنی نے بھی ایران کے لیے فضائی سروس معطل کر دی ہے، جس کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کی گئی ہے۔

Israel

UAE

Germany

France

around the world

U.S Iran conflict

flights cancels

Flight Operation Suspended