حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے حزب اللہ کی طرح تباہ کریں گے: ٹرمپ

وعدے پر عمل نہ کیا تو حماس کو حزب اللہ جیسا انجام دیا جائے گا، امریکی صدر کا عالمی فورم میں سخت انتباہ
شائع 22 جنوری 2026 08:47am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے حزب اللہ کی طرح مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ حماس اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے انتہائی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تو امریکا بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انہیں بہت تیزی سے تباہ کر دیا جائے گا، وہ مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ حماس کے خلاف وہی حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی جو اس سے قبل حزب اللہ کے خلاف اپنائی گئی۔

ٹرمپ کے مطابق، حزب اللہ کی طرح جو بھی ایکشن لینا پڑا ہم لیں گے، امریکا اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

Israel

United States

Palestine

President Donald Trump

warns hamas