بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

پاکستان نے بنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
شائع 18 جنوری 2026 04:58pm

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے کی نظرثانی کرے گا، پاکستان نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بنگلا دیشی حکومت کا پاکستانی حکومت سے رابطہ ہوا ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا کہ بنگلادیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور بھارت کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

بنگلادیش کا مطالبہ ہے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں شیڈول میچز کسی اور مقام پر منتقل کیے جائیں۔

PCB

BCCI

Bangladesh

ICC T20 World Cup

bangladesh cricket board

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

T20 world cup 2026

bcb

bangladesh vs india

ICC Men’s T20 World Cup 2026