سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
سونے کی عالمی قیمت 43 ڈالربڑھ کر 4638 ڈالر فی اونس ہوگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تیزی سے اضافہ جاری، اور مسلسل تیسرے دن نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
بدھ کو مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا، جو دن کے دوران 4 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد ریکارڈ ہے۔
آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے کا ہوگیا ۔
گزشتہ روز منگل کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے پر پہنچا تھا، جس میں دن کے دوران 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں ایک اونس سونا 43 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,638 ڈالر ہو گئی۔
gold market
Gold rates Pakistan
GOLD PRICES GO UP
10 Gram Gold
per tola gold
gold rate 2026
مقبول ترین














