’ایکس‘ پر ایرانی پرچم والا ایموجی تبدیل، نئے ایموجی کا کیا مطلب ہے؟

نئے ڈیزائن میں موجود جھنڈا ایموجی فراہم کرنے والے تمام پلیٹ فارمز پرسرکاری جھنڈے کی جگہ لے رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2026 01:19pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے ایران کے موجودہ سرکاری پرچم والے ایموجی کو 1979 کے اسلامی انقلاب سے قبل استعمال ہونے والے ”شیر و سورج“ پر مشتمل جھنڈے سے تبدیل کردیا ہے۔

یہ تاریخی جھنڈا زیادہ تر ایرانی اپوزیشن اور ہجرت شدہ کمیونٹی سے منسلک سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس تبدیلی کا ایک سیاسی پہلو بھی ہے۔ یعنی یہ ایموجی صرف جھنڈے کی شکل بدلنے تک محدود نہیں، بلکہ ایک قسم کا تاریخی اور نظریاتی اظہار بھی ہے۔

ایکس کی ایموجی میں حالیہ اپ ڈیٹ اس وقت سامنے آئی جب ایک صارف نے ایکس کی ہیڈ آٖ پروڈکٹ نکیتا بیئر سے رابطہ کیا اور پرچم تبدیل کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے صارف کی درخواست پر ”اِن پروگریس“ لکھا اور ایک تکنیکی لنک شیئر کیا جس میں دکھایا گیا کہ تبدیلی پر کام جاری ہے۔

پروڈکٹ مینیجر نکیتا بیئر نے بتایا کہ یہ اپ ڈیٹ جلد ویب ورژن پر دستیاب ہو جائے گی۔ تاہم، موبائل فونز یا دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کو اب بھی اپنے ڈیوائس کے مطابق موجودہ سرکاری جھنڈا ہی نظر آئے گا۔

اگر شیر و سورج والا نیا ڈیزائن عالمی سطح پر قبول کر لیا گیا تو دوسرے پلیٹ فارمز جیسے سام سنگ اور گوگل بھی اسے اپنا سکتے ہیں، مگر یہ ان کے مالکان کا فیصلہ ہوگا۔

کمپنیاں ہمیشہ یہ دیکھتی ہیں کہ علامت سب کے لیے تسلیم شدہ اور درست ہو، اس لیے ایموجی بدلنے میں بہت احتیاط اور آہستہ آہستہ کام کیا جاتا ہے۔

Iran

social media

x platform

Flag Update

Twemoji

Lion And Sun