سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی عالمی قیمت 34 ڈالر اضافے سے 4472 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع 09 جنوری 2026 12:36pm

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ تازہ اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2915 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 34 ڈالر مہنگا ہو کر 4472 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

gold rate increase

10 Gram Gold

Gold market Pakistan

per tola gold

gold rate 2026