عوام کیلئے خوشخبری! سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
عالمی منڈی میں 6 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4438 ڈالر پرآ گیا
مقامی مارکیٹ فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر600 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4لاکھ 66 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 3لاکھ 99 ہزار 658 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 438 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے کی کمی سے 8ہزار 125روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 203روپے کی کمی سے 6ہزار 915روپے کی سطح پر آگئی۔
gold world market
Gold market Pakistan
per tola gold
gold rate 2026
مقبول ترین

















