آئی پی ایل سے نکالے گئے مستفیض الرحمان پی ایس ایل کا حصہ بننے کے لیے تیار

بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل میں رجسٹریشن کروالی
شائع 06 جنوری 2026 08:19pm

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے گئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں رجسٹریشن کروا لی ہے۔

پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، اب بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل میں رجسٹریشن کروالی ہے۔ مستفیض الرحمان سمیت 8 بنگلہ دیشی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مستفیض الرحمان کی شمولیت کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔ پی سی بی نے سوشل میڈیا جاری بیان میں کہا گیا کہ مستفیض الرحمان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ 20 جنوری تک جاری رہے گا جب کہ رجسٹریشن میں بنگلہ دیش کے کرکٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

رجسٹریشن کرانے والوں میں مستفیض االرحمان، شکیب الحسن، توحید ہردوائے، تسکین احمد، رشاد حسین، تنزید الحسن، محمود اللہ ریاض اور حسن محمد شامل ہیں۔ پی ایس ایل میں بنگلہ دیشی کرکٹرز کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

خیال رہےکہ مستفیض الرحمان کو انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ میں آئی پی ایل 2026 سے ریلیز کر دیا گیا تھا، جس کے بعد بنگلا دیش کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

PSL

IPL

BCCI

Bangladesh

Pakistan Super League

Indian Premier League

psl 11

IPL2026

mustafizur rahman

Bangladeshi player

bangladesh cricket team