سونے کی قیمتوں میں اچانک ہزاروں روپے اِضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 888 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سونا 92 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 4 ہزار 424 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہے۔















