راولپنڈی اور کوئٹہ میں دفعہ 144 کا نفاذ، نئی پابندی بھی عائد، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی میں دفعہ 144 اب 7 جنوری تک برقرار رہے گی جب کہ کوئٹہ میں یہ 31 جنوری تک نافذ رہے گی
شائع 04 جنوری 2026 10:46pm

راولپنڈی اور کوئٹہ میں حفاظتی اقدامات کے تحت دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع اور نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ راولپنڈی میں دفعہ 144 اب 7 جنوری تک برقرار رہے گی جب کہ کوئٹہ میں یہ 31 جنوری تک نافذ رہے گی۔

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جو اب 7 جنوری تک نافذ رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں جلسے اور ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی جب کہ لاؤڈ سپیکر اور اسحلے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں پھر توسیع، کب تک نافذ رہے گی؟

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں 31 جنوری تک جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، منہ ڈھانپنے، جلسہ و جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کالے شیشے والی گاڑیوں، نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، یہ اقدامات عوامی تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کے لیے کیے گئے ہیں۔

rawalpindi

بلوچستان

quetta

Section 144

section 144 imposed

Section144