صاحبِ اقتدار دل بڑا کریں، ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں: بیرسٹر گوہر

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بہنوں کا کارکنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر دھرنا جاری
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2025 07:39pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہر منگل یہاں آتا ہوں لیکن افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، 2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی ارکان اور وکلا کی ملاقات کا دن ہوتا ہے لیکن کچھ وقت سے حکومت نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے اور آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

اس کے پیش نظر راولپنڈی کے داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر منگل یہاں آتا ہوں مگر افسوس ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں 2025 گزر گیا اب حالات بدلنے چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک اپنی جکہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں، حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں مذکرات ویسے نہیں ہو رہے، صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں، اس ملک کے قوم کے بچوں پر رحم کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے لیے سسٹم رک گیا ہے، نہ رکتا تو روز یہاں کھڑے نہ ہوتے، عدالتی آرڈر ایس او پیز کے تحت جاری ہیں، طریقہ نکالیں جس سے حالات بہتر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال 2 سزائیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ہوئیں، سال 2025 میں دشمن کے ساتھ سیز فائر ہوا لیکن ہمارا آپس کا تناؤ ختم نہیں ہوا، افسوس کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں اور لگتا ہے یہ سال بھی سزاؤں کا سال ہوگا۔

ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان کی بہنوں کا دھرنا

دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کا روز ہے، ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا کارکنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر دھرنا جاری ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،بیرسٹر عمیر نیازی و دیگرپی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا جب کہ فہرست میں شامل کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہونے پر اڈیالہ پہنچیں جنہیں فیکٹری ناکے پر ہی روک دیا گیا، ملاقات کی اجازت نہ ملنے پربانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں نے فیکٹری ناکے پر ہی دھرنا دے دیا۔

علیمہ خان نے ملاقات نہ کرانے تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ موٹر وے بند ہونے کی وجہ سے تاخیر سے یہاں پہنچے، کچھ بھی ہو جائے بانی سے ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائیں گی، چاہیے کوئی ہمارے ساتھ ہو نہ ہو، واٹر کینن کا استعمال کریں لیکن ہم یہاں سے ملاقات کے بغیر نہیں جائیں گی۔

پی ٹی آئی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ بھی فیکٹری ناکے پر پہنچ گئے، اڈیالہ جیل جانے والے راستے کورکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا جب کہ کارکنان کی جانب سے نعرے بازی جاری پولیس کی بھاری نفری فیکٹری ناکے پر موجود ہے۔

imran khan

adiala jail

Aleema Khan

Adiyala Jail

Barrister Gohar

Adyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Barrister Gohar Ali Khan

Adiala Jail Protest

Imran Khan PTI