سری لنکا کے خلاف ٹی 20سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی
شائع 28 دسمبر 2025 09:23am

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئر کرکٹرز کو بھی موقع دیا گیا ہے، جبکہ قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کندھے کی سرجری کے بعد شاداب خان بھی دوبارہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جب کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کپتانی کی ذمہ داری سلمان علی آغا نبھائیں گے۔

15 رکنی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو شیڈول ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق یہ سیریز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی۔

PCB

Visit sri Lanka

T20 team

قومی تیم