انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر قومی سیاسی قیادت کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد

بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی، شہباز شریف
شائع 21 دسمبر 2025 07:43pm

وزیراعظم شہباز شریف، صدرمملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت قومی سیاسی قیادت نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا، جس پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر قومی سیاسی قیادت نے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا ثبوت ہے، انڈر 19 ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔

صدرِ مملکت نے کپتان، کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کی اجتماعی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ جیت آنے والے عالمی مقابلوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

آصف زرداری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، قوم کی دعائیں اور حمایت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا، بھارت کو بدترین شکست

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے گراؤنڈ میں آئے شائقین سے بھی ملے۔ شائقین نے محسن نقوی کو انڈر 19 کاایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے کمال کر دیا ہے اور ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

PM Shehbaz Sharif

Pakistan vs India

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Under 19 Asia Cup

President Asif Ali Zardari

U 19 Asia Cup

U19 Asia Cup Champions

Under 19 Asia Cup Champion

Under 19 Asia Cup Final 2025

pak win u 19 asia cup