پاکستان کے ساتھ بھارت کے بغیر علاقائی اتحاد ممکن ہے: بنگلہ دیش

محمد توحید حسین کا یہ بیان وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ بیان کے پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
شائع 11 دسمبر 2025 11:27am

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اس کے لیے اسٹریٹجک طور پر ممکن ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی اتحاد میں شامل ہو اور اس اتحاد میں بھارت شامل نہ ہو، جب کہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک جیسے نیپال یا بھوٹان کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں۔

بنگلہ دیش کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘بنگلہ دیش سنگ باد سنگستھا’ کے مطابق ملک کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین کا یہ بیان وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ بیان کے پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش، چین اور پاکستان پر مشتمل ایک تین ملکی پیش رفت شروع ہو چکی ہے جو وقت کے ساتھ علاقائی اور غیر علاقائی ممالک تک پھیل سکتی ہے۔

محمد توحید حسین نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کچھ کہا ہے اور شاید مستقبل میں اس میں کچھ پیش رفت بھی ہو سکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی پاکستان میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ماحول بنانا چاہتے ہیں: طلال چوہدری

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے رواں سال اگست میں 13 سال بعد پہلی بار بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے درمیان بھی حالیہ مہینوں میں دو خوشگوار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ سال اگست میں بنگلہ دیش میں عوامی تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی دیکھنے میں آئی ہے، اور اس پس منظر میں یہ اسٹریٹجک بیان پیش کیا گیا ہے۔

Ishaq Dar

پاکستان

Bangladesh

Pakistan Bangladesh relations 2025

Joining bloc with Pakistan

Touhid Hossain