سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، چاندی بھی مزید مہنگی۔
شائع 08 دسمبر 2025 01:57pm

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1,372 روپے کے اضافے کو ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے میں ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر بڑھ کر 4,214 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ چاندی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 6,102 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے اضافے کے بعد 5,231 روپےہو گئ ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 58.30 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ عالمی اور ملکی مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی ترجیح اس اتار چڑھاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

International market

Gold prices

Gold rates Pakistan

Silver Rates

10 Gram Gold

Gold market Pakistan