وزیراعظم کی نواز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی و معاشی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بھی بریفنگ دی جب کہ اس موقع پر معاشی صورت حال اور بجلی کی قیمتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مختلف منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے، جنہیں بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔
مریم نواز شریف نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور لاہور کی پرانی ثقافت کی بحالی سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ترقیاتی حکمت عملی اور مختلف انتظامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔












