عوام کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 4198 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
شائع 06 دسمبر 2025 02:51pm

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہوگئی ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4198 ڈالر فی اونس ہے۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

gold price decrease

gold world market

per tola gold