پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟
عالمی مارکیٹ میں10 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4208 ڈالرزپرآگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے کم ہوکر فی تولہ سونا 443162 روپے پرآگیا۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت858 روپے کی کمی سے3 لاکھ79ہزار939 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کم ہو کر 4208 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے بڑھ کر 6 ہزار 85 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی اضافے کے بعد 58.13 ڈالر ہوگئی۔
کئی روز اضافے کے بعد پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا
یاد رہے کہ منگل کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
gold market
Gold rates Pakistan
gold world market
10 Gram Gold
per tola gold
مقبول ترین

















