کراچی: اے آئی کی مدد سے بھتہ خوری، پولیس حیران

اے آئی سےانگریزی میں بھتےکا لیٹربنایا اوراس کا پرنٹ نکالا، پولیس کےہاتھوں گرفتاربھتہ خورکےانکشافات
شائع 27 نومبر 2025 12:14pm

کراچی میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بھتہ خور نے مصنوعی ذہانت اے آئی اور سوشل میڈیا کا استعمال کر کے ڈرائیور سے بھتہ وصول کیا۔ ملیر کینٹ پولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کر کے اس کے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ملیر کینٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم داؤد دس سال سے مالک کے ہاں کام کر رہا تھا اور اس نے حال ہی میں پسند کی شادی بھی کی ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر بھتہ مانگنے کی ویڈیوز دیکھتا رہا اور اس کے بعد اے آئی کی مدد سے انگریزی میں بھتہ کا لیٹر تیار کیا، جسے پرنٹ کر کے مالک کے گھر پھینک دیا۔ اس کے ذریعے ملزم نے 80 لاکھ روپے کا بھتہ طلب کیا۔

AAJ News Whatsapp

ملزم نے مزید بیان دیا کہ اس نے مالک کو یہ جھوٹ بھی بولا کہ بھتہ خور نے اسے انٹرنیٹ نمبر سے فون کر کے دھمکی دی تھی۔

خیبر پختونخوا؛ 4 برس میں بھتہ خوری کے کیسوں میں خطرناک حد تک اضافہ

ملیر پولیس کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، جس دکان سے ملزم نے لیٹر کا پرنٹ نکلوایا، اس دکان کے مالک کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا اور اے آئی کے غیر معمولی استعمال کی ایک مثال ہے، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حیران ہیں۔

پاکستان

Karachi Police

help of AI

surprised

Extortion with the