ہنگو: قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
ہنگو میں تھانہ سٹی کے علاقے قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو پولیس جوانوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ڈی پی او خان زیب خان کی قیادت میں جوابی کارروائی جاری ہے اور علاقے میں بھاری نفری موجود ہے۔
حکام کے مطابق اب بھی دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔













