سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
شائع 25 نومبر 2025 10:18am
Security Forces Operation | 38 Foreign Militants Eliminated | ISPR Update - Aaj Pakistan News

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ ’’بھارتی اسپانسرڈ‘‘ دہشت گرد کی موجودگی ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ سیکیورٹی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

AAJ News Whatsapp

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

خیبر پختونخوا

Bannu

intelligence based operation

killed

Inter Services Public Relations (ISPR)

22 indian proxy terrorist