دبئی کا سالِ نو کے 8 روزہ شاندار جشن کا اعلان
”ڈاؤن ٹاؤن دبئی“ ایک بار پھر دنیا بھر کی نگاہوں کا مرکز بننے جا رہا ہے، مگر اس بار معاملہ چند منٹوں کی آتش بازی یا ایک رات کے جشن تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ڈاؤن ٹاؤن دبئی نئے سال پر پہلی بار آٹھ روزہ جشن کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ”ایمار“ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال نئے سال کی تقریبات 31 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گی، اور پورا شہر روشنیوں، رنگوں اور حیرت انگیز مناظر سے جگمگا اُٹھے گا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اس سال یہ ایونٹ پورے ڈاؤن ٹاؤن کو ایک وسیع اسٹیج میں بدل دے گا، جہاں برج خلیفہ، دبئی مال پرومی ناڈ اور برج لیک سے شاندار لیزر شوز، آتش بازی، لائیو پرفارمنسز، ایریل ایکٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے کرتب دیکھنے کو ملیں گے۔ ایمار کے مطابق یہ پروڈکشن خطے کے کسی بھی پچھلے نیو ایئر ایونٹ سے بڑی اور منفرد ہوگی۔
دبئی کے سستے ’گولڈن ویزا‘ کی آفر نے میمز کا طوفان کھڑا کردیا
اگرچہ ڈاؤن ٹاؤن کا زیادہ حصہ مفت ہے، لیکن برج پارک سے فرنٹ رو ویوز اور خصوصی شوز دیکھنے کے لیے آن لائن ٹکٹ لازمی ہوگا۔ تمام ٹکٹیں پہلے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔
تقریبات کا سب سے دلکش حصہ ایک بڑی پریڈ ہوگی جو سڑکوں سے گزرے گی، جس میں فلورٹس، جائنٹ پپلٹس اور مقامی ثقافت کے مظاہرے شامل ہوں گے، جو مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کے لیے یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔
دبئی کی سڑکوں پر انسان نما روبوٹ کی دوڑ لگاتی ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
ایمار نے پرفارمنسز کے مکمل شیڈول کا اعلان ابھی نہیں کیا لیکن اب تک کی معلومات کے مطابق ہر دن نئے سرپرائزز اور حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ بڑا سرپرائز بھی متوقع ہے۔















