ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی تمام نشستوں پر ن لیگ کامیاب

قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر ہونے والی پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے
شائع 24 نومبر 2025 08:31am

مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر ہونے والی پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے، جن کے مطابق تحریک انصاف کی خالی کی گئی تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔ ایک نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔

لاہور کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان نے نمایاں برتری سے کامیابی حاصل کی۔ ساہیوال کے این اے 143 میں محمد طفیل نے کامیابی اپنے نام کی۔ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 185 میں محمود قادر خان ن لیگ کی جانب سے کامیاب ہوئے۔

ضمنی انتخاب: پولنگ کے دوران کیا کچھ ہوا؟

این اے 18 ہری پور سے بھی ن لیگ کے بابر نواز فاتح قرار پائے جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد امیدوار علی تبسم کامیاب ہوئے۔

AAJ News Whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی اس شاندار کامیابی پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومت کی کارکردگی پر عوام کے بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ یہ نتیجہ مریم نواز کی انتھک محنت پر عوام کے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

ضمنی الیکشن میں بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کے خلاف کارروائی، نوٹس جاری

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے پیچھے پارٹی کارکنان کی مسلسل محنت شامل ہے۔

PM Shehbaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

na 18 haripur

na 129 lahore

Pakistan by elections

Punjab Assembly elections

PML N victory

NA 143 Sahiwal

NA 185 DG Khan

PTI vacated seats

By election results