جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں، مار پڑنے کے بعد بھارت پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے، خواجہ آصف

بھارت افغانستان کے ذریعے ہمیں پریشان کرنا چاہتا ہے، وزیرِ دفاع کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
شائع 21 نومبر 2025 08:43pm

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی۔ حالیہ مار پڑنے کے بعد بھارت دوبارہ پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے۔

سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ یہ نہ سمجھا جائے کہ جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے ہمیں پریشان کرنا چاہتا ہے، پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی، مار پڑنے کے بعد بھارت پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے حوالے سے فیلڈ مارشل کا کردار بڑا اہم رہا ہے، ماضی میں بانی پی ٹی آئی فون کا انتظار کرتے رہتے تھے، ٹرمپ نے مداخلت کر کے جنگیں بند کرائیں، افغانستان کے معاملے پر ہمیں اپنے دوست ممالک کا خیال ہے، وہ پھر کہیں گےکہ یہ بس لڑائی کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے گفتگو میں کہا کہ قطری، سعودی، یو اے ای اور چین کا ان پر اثر ہے، ہم اہتمام ہجت کیلئے اپنے دوستوں کو پورا وقت دینا چاہتے ہیں، جب وہ کہیں کہ اب آپ جانے اور آپ کے ہمسائے، اور اگر خود سری رہی یہ نوبت جلد آجائے گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن کی کوشش کو موقع دیا جائے، افغانستان کا یہ کہنا کہ ہمارے بندے نہیں جھوٹ ہیں، وانا میں سارے کے سارے افغانی تھے۔

india

Khawaja Asif

qatar

AfghanTaliban

US Role

Peace Efforts

Proxy War