سرکاری افسران کے لیے ٹریفک قوانین میں سختی کا اعلان، سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر کوئی رعایت نہیں ہوگی
شائع 15 نومبر 2025 09:33pm

سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ٹریفک قوانین میں سختی کا اعلان کردیا ہے۔ اب سرکاری افسران اپنے ای چالان خود ادا کریں گے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اب اپنا ای چالان خود بھریں گے، ٹریفک معطل کے تحت خلاف ورزی پر فوری چالان ہوگا۔

سندھ حکومت نے سیاہ شیشوں والی گاڑیوں پر بھی کارروائی کا حکم دیا ہے اور سگنل توڑنے پر سخت چالان کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

تمام محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے صوبائی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام سرکاری گاڑیوں کیلئے خصوصی ہدایات نامہ جاری کیا ہے۔

Sindh government

Government Vehicles

Traffic violation

e challan

Mobile Phone Driving

Seat Belt Fine