سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر سستا ہو کر 4,083 ڈالر پر آگیا
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 9100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7799 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر سستا ہو کر 4,083 ڈالر پر آگیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی، فی تولہ چاندی 209 روپے سستی ہوکر 5313 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
Gold prices
Gold rates Pakistan
gold price decrease
gold world market
10 Gram Gold
مقبول ترین

















