سینئر بھارتی اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں وفات پاگئیں

اُن کی وفات سے بھارتی سینما کا ایک سنہرا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔
شائع 14 نومبر 2025 03:57pm

بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر ترین اور باوقار اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کےخاندان کے قریبی دوست ساجن نارائن نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کی شب اپنے ممبئی کے گھر میں چل بسیں۔

کامنی کوشل وہ نام ہے جس نے نہ صرف کلاسیکی ہندی سنیما کو پہچان دی بلکہ اپنی سادگی، خلوص اور گہرے جذبات پر مبنی کرداروں کے ذریعے ایک منفرد مقام بنایا۔ اُن کا انتقال اُس فلمی دور کا اختتام ہے جس میں کہانیاں جذبات سے جڑی ہوتی تھیں اور اداکار محض فنکار نہیں بلکہ علامتیں ہوتے تھے۔

کامنی کوشل نے 1940 کی دہائی کے وسط میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ سن 1946 سے 1963 کے دوران انہوں نے درجنوں کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے جن میں دو بھائی، شہید، ضدّی، شبنم، پارس، آبرو، بڑے سرکار، جیلر اور نائٹ کلب شامل ہیں۔

AAJ News Whatsapp

کامنی کوشل نے اپنی عمر کے آخری برسوں میں بھی فلمی دنیا سے ناتا نہیں توڑا۔ وہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں بھی نظر آئیں، جو اُن کی نسل در نسل مقبولیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے رواں سال فروری میں اپنی 98ویں سالگرہ منائی تھی۔ اُن کی وفات سے بھارتی سینما کا ایک سنہرا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔

Aamir Khan

Indian Film Industry

Laal Singh Chaddha

Died

age 98

oldest actress

Kamini Kaushal