پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 8300 روپے مہنگا، نئی قیمت نے ہوش اُڑا دیے
عالمی مارکیٹ میں سونا 83 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 207 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک جا پہنچا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپےاضافے سے 5662 روپے ہوگئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی ہے جہاں انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 83 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 207 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
Gold prices
Gold Rates 2025
gold rate increase
gold rate
gold world market
مقبول ترین


















