سوات میں سڑک کنارے بم دھماکا، اے این پی رہنما بال بال بچ گئے

مٹہ کے علاقے شکردرہ میں گاڑی کے قریب دھماکا، ممتاز علی جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، پولیس
شائع 12 نومبر 2025 11:31am

سوات کے علاقہ مٹہ شکردرہ میں سڑک کنارے بم دھماکا، اے این پی کے سابق نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی ممتاز علی خان محفوظ رہے، گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لئے جا رہے تھے ۔

پولیس کے مطابق دھماکا شکردرہ کے علاقے میں اس وقت ہوا جب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز علی خان اپنی گاڑی میں جنازے کے لیے روانہ ہوئے۔

AAJ News Whatsapp

گھر سے تقریباً تین سو فٹ کے فاصلے پر سڑک کنارے نصب بم اچانک پھٹ گیا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم ممتاز علی خان اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔

سوات کے کبل سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئیstrong text

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

KPK

Blast

ANP

Swat

Awami National Party (ANP)

narrowly escaped