ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کا اتار چڑھاؤ ہے، ماہرین
شائع 11 نومبر 2025 02:34pm

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں منگل کے روز نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز ملک بھر میں فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 65 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 10 گرام سونا 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے کا ہوگیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مزید مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 59 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 134 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کا اتار چڑھاؤ ہے۔

Gold prices

gold market

gold rate

سونے کی قیمت

10 Gram Gold