کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی نہیں، ملزمان جلد گرفتار ہوں گے، پولیس
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2025 04:12pm

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

پولیس نے کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کو ممکنہ طور پر زمین کا تنازع یا علاقائی عناد کا نتیجہ قرار دے دیا۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ واقعہ میں دہشت گردی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان نے نسیم شاہ کے والد کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

AAJ News Whatsapp

خیال رہے کہ پیر کے روز لوئر دیر میں قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث حجرے میں کھڑی گاڑی اور مین گیٹ کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ نسیم شاہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔ نسیم کے والد نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت فاسٹ بولر نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ اہل خانہ کے دیگر افراد بھی محفوظ رہے۔

firing

Pakistan Cricket Team

Naseem shah

Pakistani Cricketer

naseem shah house firing