خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 20 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
شائع 10 نومبر 2025 06:00pm

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 20 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو صوبہ خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں 2 الگ الگ کارروائیاں کیں، اس دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں 8 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے بھارتی اسپانسرڈ مزید 12 خوارج مارے گئے۔

AAJ News Whatsapp

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی جاری ہے، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزم استحکام“ کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی

وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں 20 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی حفاظت کی خاطرسیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسزکوسلام پیش کرتی ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

ISPR

security forces

security forces operation

Inter Services Public Relations (ISPR)

Fitnah Al Khawarij

Fitna Al Hindustan