پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 75 ڈالر کی سطح پر آگئی
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2025 01:05pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 400 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 337 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے مقرر ہوگئی۔

AAJ News Whatsapp

عالمی مارکیٹ میں بھی بڑی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 74 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 75 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

صرافہ ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر، غیر یقینی معاشی حالات اور عالمی طلب میں اضافے نے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025

gold rate increase