سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا، فی اونس قیمت 4007 ڈالر کی سطح پر جا پہنچی
شائع 07 نومبر 2025 02:58pm

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ مقامی سطح پر فی تولہ سونا گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر مستحکم رہا۔ اسی طرح 10 گرام سونا کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ریکارڈ کی گئی۔

AAJ News Whatsapp

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور سونا 4007 امریکی ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔

ماہرین کے مطابق حالیہ استحکام ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ اور عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کے باعث دیکھا جا رہا ہے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025

gold world market