سپریم کورٹ کی عمارت میں دھماکا، 12 افراد زخمی
سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اے سی کی مرمت کے دوران ہوا۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
آئی جی کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد پمز اسپتال جبکہ 9 افراد پولی کلینک لے جائیں گئے۔ ان میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد اے سی کے ٹیکنیشن ہیں، جن میں ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی، اور مرمت کے دوران یہ دھماکا ہوا۔
      
        
 Aaj English













