سلمان خان کی شرٹ کے بنا نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

مداحوں کا کہنا ہے، 'بھائی جان واپس آ گئے ہیں۔'
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2025 02:47pm

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی فٹنس اور کرشماتی انداز سے مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اداکار نے پیر کی شام اپنے ورک آؤٹ سیشن کے بعد لی گئی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ بغیر قمیص کے اپنی شاندار فزیک دکھاتے نظر آئے۔

سلمان خان کا 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف

سلمان خان کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں دلوں اور آگ کے ایموجیز کی برسات کر دی۔

ان تصاویر میں سلمان کے چِسلڈ ایبس، چوڑے کندھے اور مضبوط جسمانی ساخت صاف دکھائی دے رہی ہے، جسے دیکھ کر مداحوں نے کہا کہ ”بھائی جان پھر سے اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں۔“

سلمان خان کس اداکارہ کے چھونے پر سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟

سلمان نے تصویروں کے ساتھ ایک پراثر جملہ لکھا، ’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے… یہ بغیر چھوڑے حاصل کیا ہے۔‘

اس جملے نے مداحوں کو اتنا متاثر کیا کہ اسے ہزاروں بار شیئر کیا گیا۔ کئی صارفین نے لکھا، ”یہی ہے اصل موٹیویشن!“ جبکہ ایک مداح نے تبصرہ کیا، ”بھائی جان اب پھر سے دھوم مچانے والے ہیں۔“

اداکار ارجن بجلالی نے بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ”ہمیشہ کی طرح متاثر کن!“

جبکہ اداکار ورون دھون نے سادہ الفاظ میں کہا: ”بھائی، بھائی، بھائی۔“

فٹنس شوٹ کے ساتھ ساتھ، سلمان خان نے اپنی مشہور فلاحی برانڈ ’بیئنگ ہیومن‘ کی 12ویں سالگرہ پر ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی۔

اس ویڈیو اور تصویری پوسٹ میں صرف سلمان خان نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کی ایک مکمل خوبصورت خاندانی تصویر شامل تھی، جس میں سلیم خان، ہیلن، سلمیٰ خان، ارباز خان، سہیل خان سمیت خاندان کے تمام افرادا موجود تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مداحوں نے پوسٹ میں ایک پرانی تصویر کو بھی پہچان لیا، جس میں سلمان کی سابق بھابھیاں ملائکہ اروڑا اور سیما سجدیا بھی نظر آ رہی تھیں۔

AAJ News Whatsapp

سلمان نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’1 سال پہلے ’بیئنگ ہیومن‘ صرف ایک خیال تھا، کچھ اچھا کرنے اور مسکراہٹیں بانٹنے کا۔ آج یہ صرف برانڈ نہیں، بلکہ ایک خاندان ہے جو ہر سال بڑا ہوتا جا رہا ہے۔ شکریہ ان سب کا جو اس سفر کا حصہ بنے۔‘

پیشہ ورانہ محاذ پر سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ”بیٹل آف گلوان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو ایک ایکشن و ڈرامہ فلم بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلم کی کہانی حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے اور سلمان خان اس میں ایک طاقتور کردار میں نظر آئیں گے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی تازہ تصاویر اس بات کا اشارہ ہیں کہ سلمان خان ایک بار پھر اپنے فٹنس پیِک اور ایکشن فارم میں واپس آ چکے ہیں۔

lahore

Bollywood