27 ویں آئینی ترمیم لانے کے لیے حکومت متحرک: وزیراعظم کا مزید اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کے بعد حکومت ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، آئی پی پی، اے این پی اور جے یو آئی ایف سے بھی رابطے کرے گی، ذرائع
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2025 12:10am

وفاقی حکومت 27 ویں آئینی ترمیم لانے کے لیے متحرک ہوگئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے مزید اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے سیاسی مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئینی ترمیم کے معاملے پر مزید اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ابتدائی سطح کی گفتگو کے بعد اب حکومت ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی باضابطہ رابطے کرے گی۔ اسی سلسلے میں آئی پی پی، اے این پی اور جے یو آئی (ف) سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات پر ابتدائی خدوخال تیار کر لیے گئے ہیں، جن پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ ترمیم کا اہم حصہ آرٹیکل 243 میں تبدیلی سے متعلق ہے جب کہ تعلیمی امور کو دوبارہ وفاق کے اختیار میں لانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

AAJ News Whatsapp

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالت کے قیام، این ایف سی ایوارڈ اور الیکشن کمیشن سے متعلق شقوں میں تبدیلیاں بھی زیرِ غور ہیں۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ ترمیمی پیکیج کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں رابطوں اور بیانات میں مزید تیزی متوقع ہے۔

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی اور ساتھ ہی زیرغور آنے والے اہم معاملات پر بھی مشاورت ہوگی جب کہ اجلاس میں شرکت کےلئے تمام پارلیمانی سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

MQM Pakistan

PM Shehbaz Sharif

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

awami national party

Constitutional amendment

26th Constitutional Amendment

27th Constitutional Amendment

Jamiat Ulama e Islam (JUIF)