بھارت: ویمنز ورلڈکپ کا نیا فاتح

.
شائع 03 نومبر 2025 04:04pm

بھارت آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کا چیمپئن بن گیا۔ اتوار کے روز ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے شفالی ورما نے 87، دپتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45رنز بنائے۔ بھارت کے 298 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 246رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پروٹیز کپتان لورا وولوارٹ نے 101رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکہ نہ جتواسکیں، اُنہوں نے گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس طرح یہ اعزاز پہلی مرتبہ بھارت کے حصے میں آگیا ہے۔

india

cricket

icc womens world cup 2025

India Women Cricket Team